نئی دہلی 24 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ کے زائد از ایک ماہ طویل بجٹ اجلاس کا 7 جولائی کو آغاز ہوگا اور اس کا اختتام 14 اگسٹ کو عمل میں آئیگا ۔ سرکاری طور پر آج یہ اعلان کیا گیا ۔ پارلیمانی امور کی کابینی کمیٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے شیڈول کو قطعیت دئے جانے کے بعد آج لوک سبھا سیکریٹریٹ نے قطعی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا کا آغاز 7 جولائی کو ہوگا اور حکومت کے کام کاج کو دیکھتے ہوئے اس کے 14 اگسٹ کو اختتام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینی کمیٹی کے اجلاس میں کل ہی فیصلہ کیا گیا تھا کہ نریندر مودی حکومت کے پہلے عام بجٹ کی پیشکشی 10 جولائی کو ہوگی ۔ لوک سبھا میں ریل بجٹ 8 جولائی کو پیش کیا جائیگا 9 جولائی کو معاشی سروے پیش کیا جائیگا ۔ اجلاس میں لوک سبھا کی 28 سٹنگس ہونگی ۔