نئی دہلی 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی نئی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا امکان ہے کہ 7 جولائی سے آغاز ہوگا اور یہ سشن ایک ماہ طویل ہوسکتا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ سشن 6 اگسٹ تک چل سکتا ہے ۔ مرکزی کابینہ کا ایک اجلاس کل ہونے والا ہے جس میں بجٹ اجلاس کے شیڈول کو قطعیت دی جاسکتی ہے ۔ اجلاس کے پہلے ہفتے میں ما قبل بجٹ معاشی سروے ‘ ریل بجٹ اور عام بجٹ پیش کیا جاسکتا ہے ۔ دونوں بجٹ جولائی کے ختم تک منظور ہونے چاہئیں۔