پارلیمنٹری سکریٹری سرینواس گوڑ کو مبارکباد

محبوب نگر 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر کے رکن اسمبلی مسٹر وی سرینواس گوڑ کو پارلیمنٹری سکریٹری نامزد کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے محکمہ مال کی ذمہ داری دی ہے ۔ اس کا خیر مقدم کریت ہوئے ٹی این جی اوز ضلع محبوب نگر رام کرشنا گوڑ نے سرینواس گوڑ کو زبردست مبارکباد پیش کی ہے اور توقع کا اظہار کیا کہ موصوف اپنی زبردست صلاحیتوں اور تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے پسماندہ ضلع کے بے مثال ترقی دیں گے ۔