پارلیمانی کارروائی میں خلل ڈالنے حکومتی حلیف کا استعمال : ٹی ایم سی

نئی دہلی ، 12 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے آج الزام عائد کیا کہ حکومت پارلیمانی کارروائی کو روکنے کیلئے ٹاملناڈو سے اپنی ’’حلیف‘‘ کو استعمال کررہی ہے جیسا کہ کاویری کے مسئلہ پر آل انڈیا انا ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے ارکان کے احتجاجوں کے سبب دونوں ایوان ملتوی کردینے پڑے۔ راجیہ سبھا میں ٹی ایم سی پارلیمنٹری پارٹی لیڈر ڈیرک او برین نے ٹوئٹر پر ’MatchFixing‘ کا موضوع بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں بشمول ٹی ایم سی تمام مسائل پر پارلیمنٹ میں مباحث کے مشتاق ہیں۔