پارلیمانی پارٹی سے استعفیٰ طلب نہیں کیا گیا

نئی دہلی۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سگریٹ نوشی کے مضراثرات نہیں ہوتے کے متنازعہ تبصرہ پر تنقید کا نشانہ بنے ہوئے بیڑی سازی کی صنعت کی بڑی شخصیت بی جے پی رکن پارلیمنٹ شیام چرن گپتا نے آج ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ ان سے پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ تاہم کہا کہ وہ پارٹی ہائی کمان کی ہدایات کی تعمیل کریں گے ۔ انہوں نے ٹیلی فون پر اپنے انتخابی حلقہ الہ آباد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک انہیں استعفیٰ دینے کی کوئی بھی ہدایت وصول نہیں ہوئی ہے ‘ اگر انہیں اس قسم کی کوئی ہدایت دی جائے تو وہ اس پر عمل کریں گے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ایک یا دو دن میں قومی دارالحکومت کا دورہ کریں گے۔ مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے مبینہ طور پر انہیں طلب کیا ہے ۔ گپتا نے کہا کہ پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے میں اس کی تعمیل کروں گا ۔ انہوں نے اپنے تبصرہ پر کھڑے ہونے والے تنازعہ کا حوالہ دینے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔گپتا نے کہا کہ وہ قانون سازی کی ماتحت کمیٹی کے رکن ہے جو سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات قانون 2003ء کی دفعات کا جائزہ لیتی ہے ۔ انہو ںنے حکومت سے پہلے ہی خواہش کی تھی کہ اس تجویز کو روک دیا جائے کہ تمباکو مصنوعات پر موجودہ 40فیصد جگہ پر انتباہی تصاویر شائع کرنے کے بجائے 85فیصد حصہ پر ایسی تصویر شائع کی جائے ۔
پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے عاپ کا منصوبہ
مؤ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے آج کہا کہ مرکز کی لیبر اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ان کی پارٹی 22 اپریل کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرے گی۔ مسٹر رائے نے جو اپنے آبائی گاؤں روانہ ہورہے تھے، اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’22 اپریل کو پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اراضی کا حصول، کسان اور محنت کشوں کے مسائل کو اولین ترجیح حاصل رہے گی۔

مسٹر رائے نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی قیادت میں مرکزی حکومت، کارپوریٹ کی حامی ہے اور اور کسانوں و محنت کشوں کے تئیں بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اپنی نئی تکنیکوں کے ذریعہ دہلی کے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے اور دہلی حکومت کی شروع کردہ ای۔ راشن کارڈ اسکیم سے غریبوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہونچے گا۔
کیونکہ ان کے خیال میں تمباکو پینا مضراثرات کا حامل نہیں ہے ۔ ان کا تبصرہ اپوزیشن پارٹیوں کی بشمول کانگریس ‘ سماج وادی پارٹی اور سی پی آئی ایم کی تنقید کا نشانہ بناہوا ہے ۔ جنہوں نے الزام عائد کیا کہ چونکہ گپتا تمباکو کی تجارت میں شامل ہیں اسلئے یہ ان کے مفادات سے متصادم تجویز ہے ۔ گپتا نے کہا کہ وہ کئی لوگوں کو سب کے سامنے پیش کرسکتے ہیں جو بیڑی سے بیڑی سلگاتے ہیں لیکن آج تک بھی بیمار نہیں ہوئے ‘ انہیں کینسر نہیں ہوا ۔شکر‘ چاول اور آلو کھانے سے ذیابیطس ہوتی ہے آپ ان تمام اشیاء پر انتباہ شائع کیوں نہیں کرتے ؟ ۔