پارلیمانی حلقہ میدک سے کے سی آر مقابلے کیلئے کوشاں

سنگاریڈی /31 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کے چندرا شیکھر راؤ صدر ٹی آر ایس پارلیمانی حلقہ میدک سے آئندہ انتخابات میں مقابلہ کرنے کیلئے منصوبہ بنارہے ہیں ،کے سی آر کا آبائی مقام ضلع میدک ہے ۔ چنانچہ وہ اس مرتبہ میدک سے مقابلہ کرکے خواہشمند ہیں کے سی آر نے آئندہ انتخابات کے مدنظر میدک لوک سبھا سے متعلق گجویل کے چکدیوپور کے ایرپلی فارم ہاوز میں ضلع میدک کے اہم قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا سنگاریڈی ، نرساپور ، نارائن کھیڑ ، گجویل ، اندول ، ظہیرآباد ، سدی پیٹ ، میدک ، پٹن چیرو ، دوباک کے علاوہ ظہیرآباد ، میدک پارلیمانی حلقہ کے سیاسی حالات پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی اور ضلع میدک کے تمام اسمبلی حلقوں سے متعلق مختلف قائدین کی رائے بھی حاصل کی گئی ۔

کے سی آر نے ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں میں ٹی آر ایس کی کامیابی پر توجہ دینے پر زور دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کے سی آر سے دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین ملاقات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ضلع کے دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات نہیں کی گئی ۔ سال 2009 کے انتخابات میں ضلع میدک کے 10 اسمبلی حلقوں کے منجملہ صرف ایک حلقہ سدی پیٹ سے ہی ٹی آر ایس کامیابی حاصل کی تھی اور اسی مرتبہ آئندہ انتخابات میں ضلع میدک کے تمام 10 اسمبلی اور 2 پارلیمانی حلقوں پر کامیابی کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پارلیمانی حلقہ میدک سے وجئے شانتی ، ٹی آرایس سے کامیابی حاصل کرکے انہوں نے کچھ ماہ قبل کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ اس کے بعد بتایا جاتا ہے کہ وجئے شانتی پارلیمانی حلقہ میدک کی کانگریس امیدوار ہوںگی ۔

کانگریس اور ٹی آر ایس انتخابی اتحاد کی صورت میں ٹی آر ایس سے کے سی آر مقابلہ کریں گے ، بی جے پی سے مسٹر سی نریندر ناتھ مقابلے میں شامل رہیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وجئے شانتی نے اپنے سیاسی مستقبل کو کافی غور و خوص کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے اہم ذمہ دار قائدین سے آئندہ انتخابات میں ان کے حق میں پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کا وعدہ حاصل کرنے کے بعد ہی کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ جبکہ نریندر ناتھ بھی کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ کے سی آر گجویل اسمبلی سے بھی مقابلہ کرنے کے امکانات بنائے جارہے ہیں ۔