پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد سے ٹی ڈی پی امیدوار

سنگاریڈی۔ 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد کے تلگو دیشم پارٹی امیدوار مدن موہن راؤ نے آج سنگاریڈی جدید کلکٹریٹ پہنچ کر ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر اے شرتھ کے دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بعدازاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمانی ظہیرآباد کے سات اسمبلی حلقوں میں سائیکل یاترا منظم کرتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی کے دور حکومت میں انجام دیئے گئے ترقیاتی و فلاحی کاموں سے عوام کو واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد میں انتخابی مہم کے ذریعہ تمام مواضعات کا دورہ کریں گے۔ کانگریس پارٹی صرف وعدے کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیتے آئی ہے۔ حلقہ کے عوام مجھے منتخب کرتے ہیں تو حلقہ پارلیمان ظہیرآباد کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے علاوہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر خصوصی توجہ دوں گا۔ اس موقع پر تلگو دیشم پارٹی کے دیگر قائدین موجود تھے۔