جگتیال میں جائزہ اجلاس سے جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم کا خطاب
جگتیال /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک میں عنقریب منعقد کئے جانے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاری کے سلسلہ میں نوڈل آفیسرس کے ہمراہ جگتیال جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم نے ابتدائی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا اس موقع پر انہوں نے نوڈل آفیسرس کو انتخابی تیاریوں کے سلسلہ میں اور گذشتہ انتخابات کے تجربات کا مد نظر رکھتے ہوئے کسی قسم کے غلطیوں کو دہرائے بغیر کامیابی کیساتھ انتخابات کے انعقاد کیلئے عہدے داران کو ہدایت دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم سب الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ڈپیوٹیشن پر خدمات انجام دے رہے ہیں لہذا انتخابی فرائض کی انجام دہی کی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی انجام دیا جائے۔گذشتہ اسمبلی انتخابات میں کئے گئے مراکز رائے دہندگی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پینے کے پانی بیت الخلاء اور ریمپ کی تعمیر وغیرہ کا جائزہ لیں۔اور نہ ہونے کی صورت میں ان سہولتوں کو فراہم کرنے ضروری اقدامات کریں ،انتخابی فرائض کی انجام دہی میں حصہ لینے والے عملہ کیلئے کم از کم چار دفعہ تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں اور عملی مشق کروائی جائے بوتھ لیول آفیسرس کو بھی ووٹنگ مشینس کے استعمال کی تربیت فراہم کی جائے، تمام محکمہ جات کے ملازمین کی تفصیلات حاصل کی گئی ہے، تفصیلات کی فراہمی میں تساہلی برت نے والے عہدے داران کیخلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا اس موقع پر انہوں نے ایم سی ایم سی سویپ کمپنی ایکسپنڈیچر کمیٹی اور 1950ہلپ لائین نمبر وغیرہ جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پروی آر او ارونا شری RDOجی نریند راور دیگر کمیٹیوں کے نوڈل آفیسرس موجود تھے۔