کریم نگر میں عہدیداروں کی تربیتی پروگرام سے ضلع کلکٹر سرفراز احمد کا خطاب
کریم نگر /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں عنقریب منعقدہ پارلیمنٹ چناؤ میں زبردست انداز کے صیانتی انتظام ہونا چاہئے ۔ کلکٹر سرفراز احمد نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں چناؤ کے ضمن میں منعقدہ تربیتی شعور بیداری پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کیا اور اس موقع پر کہا کہ ضلع میں چناؤ کا پرامن خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہو اس طرح سے انتظام اور نگرانی ہونی چاہئے ۔ ہر مرکز رائے دہی پر مکمل بندوبست ہونا چاہتئے تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقع نہ ہونا چاہئے ۔ چناؤ کا عنقریب علامیہ آجانے کا امکان ہے ۔ انتظامات کی تیاری کرلی جائے ۔ جس کی مرکز رائے دہی پر کسی بھی قسم کی امکانی گڑبڑ کا اندیشہ ہو ۔ اس کی قبل از نشاندہی کرلئے جانے کا مشورہ دیا ۔ ماڈل کوڈ آف کنٹرکٹ ضابطہ اخلاق کی معلومات حاصل کرلیں ۔ سی ویژول ایپ کے ذریعہ آنے والی شکایتوں کی فوری تحقیقات اور یکسوئی کی کوشش ہونی چاہئے ۔ ضلع کے حدود میں اطراف و اکناف سرحدی مقامات پر چیک پوسٹ قائم کرلئے جائیں اور کہا کہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر ضابطہ کی کارروائی کی جائے ۔ کمشنر پولیس کملاسن ریڈی نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چناؤ کے دوران پولیس عہدیدار غیر جانب وارانہ انصاف پسند اصولی طور پر صبر و سکون کے ساتھ خدمات انجام دیں ۔ چناؤ کمیشن کے قاعدے پر سختی کے ساتھ عمل کریں ۔ بعد از چناؤ امور طور طریقہ پر سرینواس ای وی ایم مشین اور وی وی پیاٹسپر پولیس عہدیداروں کو تربیت دی ۔ اس پروگرام میں اعلی عہدیداران شریک تھے ۔