پاتھم کی حالت مستحکم

کولمبو۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹر پاتھم نشانکا دو روزہ ٹور میچ کے دوران زخمی ہو گئے۔ سری لنکا بورڈ الیون اور انگلینڈ کے دو روزہ ٹور میچ کے دوسرے دن نشانکا شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ جوز بٹلر نے پائرس کی گیند پر پل شارٹ کھیلا جو سیدھا ان کے سر پر جا لگا، انہوں نے ہیلمٹ بھی پہنا ہوا تھا لیکن انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جانا پڑا جہاں ان کی حالت تسلی بخش ہے حالانکہ وہ20 منٹ تک بے ہوش تھے ۔ٹورمیچ ڈرا ہوگیا،سری لنکا بورڈ الیون نے اپنی اننگز 9وکٹوں پر 292رنز بناکر ڈکلیئر کی جبکہ جواب میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں پر 365 رنز بنائے تھے۔