’پابندی کے شکار‘ اسمتھ کو ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی کی امید

سڈنی ، 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بال ٹمپرنگ معاملے میں پابندی کے شکار سابق آسٹریلیائی کپتان اسٹیواسمتھ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر کرکٹ میں واپس آئیں گے ۔ ایک برس کی پابندی کی سزا اور دو برس کے لئے قیادت سے نااہل قرار دیے جانے والے اسٹیو اسمتھ نے کا کہنا ہے کہ وہ سب لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی غلطی پر معافی مانگ چکے ہیں اور جو سزاانہیں ملی اسے قبول بھی کیا۔ اسی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ ایک بار پھر کھویا ہوا اعتماد حاصل کرلوں گا۔ اسمتھ نے کہا کہ لوگوں کے پیغامات اور نیک خواہشات کی وجہ سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسٹار کرکٹر کہلائے گئے اسمتھ نے کہا کہ وہ ایک بار پھر کر کٹ میں واپس آئیں گے کیونکہ ’’میں نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے ‘‘۔