دبئی ، 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اسپاٹ فکسنگ کے نتیجے میں پابندی کے شکار سابق پاکستانی کپتان اور اوپننگ بیٹسمن سلمان بٹ کی سزا جلد ختم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ 2010ء میں انگلینڈ کے دورے پر فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد آصف کو ’نوبال‘ پر اکسانے کے جرم میں سلمان بٹ کو پانچ سال کی سزاسنائی گئی تھی جو دسمبر 2017ء میں ختم ہوگی۔ تاہم آئی سی سی نے سزاؤں میں نرمی کی شق منظورکرلی ہے جس کا فائدہ سلمان کو بھی پہنچ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان بٹ اپنی غلطی کاا عتراف بھی کرچکے اور ٹیم میں واپسی کے بھی خواہشمند ہیں۔