پائی انٹرنیشنل الیکٹرانکس کی جانب سے دسہرہ اور دیپاولی کی شاپنگ کرنے والے کسٹمرس کے لیے 11 دسمبر کو بنگلور میں قرعہ اندازی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریبا 10 ہزار صارفین اس موقع پر موجود تھے ۔ میگا بمپر پرائز ہونڈائی ایلیٹ i20 کار 10 خوش قسمت انعام یافتگان کو دی گئی ۔ سوپر بمپر پرائز ہونڈائی گرانڈ i10 کار 10 کسٹمرس کے حصے میں آئی ۔ بمپر پرائز ہونڈائی EON بھی 10 خوش قسمت کسٹمرس کو دی گئی ۔ انعام اول کے لیے 100 کسٹمرس مستحق قرار دئیے گئے جو 1 لاکھ روپئے کی فری شاپنگ Pai پر کرسکتے ہیں ۔ اسی طرح انعام دوم 50 ہزار روپئے فری شاپنگ پر مشتمل ہے اور 100 کسٹمرس کا انتخاب عمل میں آیا ۔ انعام سوم 25 ہزار روپئے فری شاپنگ کے لیے 100 کسٹمرس کا قرعہ نکالا گیا یہ شاپنگ Pai پر کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ 50830 دیگر انعامات بھی دئیے گئے ۔ صارفین اپنے قریبی Pai شوروم یا کمپنی کے فیس بک پیج پر نتائج معلوم کرسکتے ہیں ۔ منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر راج کمار پائی نے اس موقع پر خطاب کیا ۔۔