پائپ لائن دھماکہ: 14 افراد کو سزائے قید

بیجنگ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں حفاظتی انتظامات میں کوتاہی کے مرتکب 14 افراد کو تین تا پانچ سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے کیونکہ ان کی کوتاہی کی وجہ سے پائپ لائن دھماکہ کا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں 63 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ جان لیوا حادثہ 2013ء میں رونما ہوا تھا جس میں زخمیوں کی تعداد 156 بتائی گئی تھی جبکہ چین کو اس حادثہ کی وجہ سے 751.72 ملین یوان کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ ہوانگڈاؤ ڈسٹرکٹ تنگڈاؤ سٹی میں پیپوپلز کورٹ نے آج یہ سزا سنائی۔ عدالت نے تیل کمپنیوں سے وابستہ 8 افراد کو پانچ سال فی کس کی سزائے قید سنائی ہے جب کہ مقامی حکومت سے وابستہ 6 افراد کو تین سال فی کس کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔