ممبئی۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا اسٹار بیاڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال پاؤں میں زخم آجانے کے سبب اودھ واریئرس اور ممبئی راکٹس کے درمیان پریمیئر بیاڈمنٹن لیگ (پی بی ایل) کے مقابلے سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ دُنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی سائنا کو اودھ واریئرس نے ایک لاکھ ڈالرس میں خریدا تھا۔سائنا نے کہا کہ ان کے پیر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور یہ اولمپک سال ہے ، اس لئے وہ اس تکلیف کو بڑھانا نہیں چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ہفتہ پہلے میرے پاؤں میں چوٹیں آئی تھیں، میں اس سے اُبھرنے کی کوشش کررہی ہوں۔