دبئی ۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ڈومیسٹک کرکٹ لیگز میں کھلاڑیوں کی شرکت کو محددو کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس پر حتمی فیصلہ اکتوبر میں آئی سی سی کے اجلاس میںکیا جائے گا۔آئی سی سی کے مستقل ارکان کو ٹی20 ڈومیسٹک کرکٹ لیگز کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اْن میں کھلاڑیوں کی شرکت پر تشویش ہے۔آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ نے جنوبی افریقہ کے شہر ڈبلن میں سالانہ کانفرنس میں اس مسئلے پر بات چیت کی جہاں بورڈ ارکان اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر کھلاڑیوں کو بہت زیادہ تعداد میں لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تو اس سے باہمی سیریز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اس بارے میں مزید بات چیت اور فیصلہ اکتوبر میں آئی سی سی کے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے تاہم ایک تجویز یہ بھی ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک سال میں 3 سے زیادہ لیگز کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔