کیپ ٹاؤن ۔ /3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ٹی 20گلوبل لیگ میں اپنی ٹیم کیپ ٹاون نائٹ رائڈرز کے لیے کرس گیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ٹی20 گلوبل لیگ کا پہلا میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گاجبکہ گلوبل لیگ میں جہاں پاکستانی اسٹارزسمیت دنیا بھر کے کرکٹرز چمکیں گے وہیں ویسٹ انڈین کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔کیپ ٹاون نائٹ رائڈرز لیگ کا اوپننگ میچ کھیلے گی تاہم ٹی20 گلوبل لیگ میں 57 میچز کھیلے جائیں گے۔