ضلع میدک کے مختلف مقامات سے بسوں کا انتظام
سنگاریڈی۔ 14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ٹی یو ڈبلیو جے کی پہلی ریاستی کانفرنس 19 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے تا شام 5 بجے تک تلگو للیتا کلا تھورانم ہال تلگو یونیورسٹی، نامپلی (حیدرآباد) میں این شیکھر ریاستی صدر ٹی یو ڈبلیو جے کی زیرصدارت منعقد ہوگی جس میں جناب محمد محمود علی ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر، بنڈارو دتاتریہ مرکزی وزیر لیبر، این نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ، ہریش راؤ وزیر آبپاشی، ایٹالہ راجندر وزیر فینانس، ٹی سرینواس یادو، پدما راؤ، ریاستی وزراء کے وی رمنا چاری گورنمنٹ ایڈوائزر، آر وی چندراودھن کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ، کے جانا ریڈی اپوزیشن قائد، دیاکر راؤ (تلگو دیشم) ڈاکٹر لکشمن (بی جے پی)، رویندر کمار رماوت (سی پی آئی)، ایس راجیہ (سی پی ایم)، ایس این سینا (قومی صدر آئی جے یو)، ڈی امر قومی جنرل سکریٹری آئی جے یو، کے سرینواس ریڈی سابق قومی جنرل سیکریٹری، کے امرناتھ رکن پریس کونسل آف انڈیا اور کے وراحت علی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے شرکت کریں گے۔ اسٹیٹ کانفرنس میں تلنگانہ ریاست کے صحافیوں کے دیرینہ مسائل جیسے ایکریڈیشن کارڈ، ہیلتھ انشورنس کارڈ، پینشن اسکیم، ہاؤزنگ اسکیم، رہائشی پلاٹس، ویلفیر فنڈ، ویج بورڈ سفارشات پر عمل آوری کیلئے باضابطہ یقین دہانی کروانے کیلئے غور کیا جائے گا۔ تمام شرکاء کانفرنس کیلئے ورکنگ لنچ کا انتظام رہے گا۔ اسٹیٹ جرنلسٹ کانفرنس استقبالیہ کمیٹی ایم اے قادر فیصل نے ضلع میدک کے تمام صحافیوں سے اجلاس میں بپابندی وقت شرکت کرنے کی اپیل کی۔ اجلاس میں شرکت کیلئے سنگاریڈی ٹاؤن سے 5، سداسیوپیٹ پریس کلب سے 4، ظہیرآباد تعلقہ پریس کلب سے 5، اندول سے 6، نارائن کھیڑ پریس کلب سے 5، پٹن چیرو پریس کلب سے 5، موٹر گاڑیوں کا انتظام کرنے متعلقہ تعلقہ پریس کلب صدر و جنرل سیکریٹریز، ضلعی عہدیدار اور منڈل قائدین سرگرم ہیں جبکہ ضلع کے دیگر مقامات سے بس اور موٹر گاڑیوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ ضلع میدک سے مجموعی طور پر 700 پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹس کی شرکت کو یقینی بنانے اقدامات کو قطعیت دی گئی ہے۔