ٹی پی سی سی ترجمان بننے پر پی ششی دھر ریڈی کو مبارکباد

میدک ۔/20ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے حرکیاتی کانگریس قائد سابق ایم ایل اے و سابق ڈسٹرکٹ اسپوکس مین مسٹر پی ششی دھر ریڈی کو ترجمان اعلیٰ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی منتخب ہونے پر کانگریس قائد سابق رکن معاون بلدیہ مسٹر محمد حفیظ الدین نے دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ششی دھر ریڈی کو ترجمان اعلیٰ ٹی پی سی مقرر کرنے پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پی لکشمیا سے اظہار تشکر کیا اور ششی دھر ریڈی سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔