سونی پت۔30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا نے فیصلہ کیا کہ قومی ٹینس کھلاڑی سومیا گھوش کی سزا کو معطل کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ کھیل میں واپس ہوسکیں۔ اس سال مارچ میں ان پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ عصمت ریزی کے الزام میں ان کو معطل کردیا گیا تھا۔ ٹی ٹی ایف آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایگزیکٹیو بورڈ ممبرس کی میٹنگ ہوئی جس میں 11 اسپورٹس، 80 ویں جونیر اینڈ یوتھ نیشنل چمپین شپ کے ارکان نے طئے کیا کہ سومیا گھوش عائد سزا کو فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں دوبارہ حصہ لے سکیں۔ ان کی سزا کی معطلی کا مطلب ہے کہ وہ جنوری 4-9 کٹک میں ہونے والے سینئر نیشنل مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مارچ 2018ء میں گھوش ہر ایک 18 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کا الزام لگایا تھا جس کے باعث دو وقت اولمپک چمپین رہے اور ہندوستان کے سب سے کم عمر ٹینس کھلاڑی پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس سزا کے ساتھ ہی ان کو ایشین گیمس ٹیم سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی پریشانیوں کا خاتمہ اس وقت ہوا جب انہوں نے چار ماہ بعد اس متاثرہ لڑکی سے شادی رچائی۔