کوالالمپور ۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ یکم جون سے 11جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق 11روزہ ایونٹ میں ایشیا کی ٹاپ 6 ٹیمیں پاکستان ، ہندوستان، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، تھائی لینڈ اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں ٹائٹل کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ہر ٹیم آپس میں ایک، ایک میچ کھیلے گی جبکہ2 ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔