ٹی وی کیمرہ مین پر حملہ ، دو فوجی قید

اسلام آباد ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے برطرف وزیراعظم نواز شریف اور دو فوجیوں کو ایک خانگی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر حملہ کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔ یہ واقعہ پیر کے دن پیش آیا تھا جبکہ فوٹو گرافر سید واجد علی نواز شریف کی پارلیمنٹ کی عمارت سے روانگی کی تصویریں لینے کی کوشش کررہے تھے اور ان پر حملہ ہوا تھا۔

دس سال بعد برٹش ایرویز کی پاکستان کو پروازوں کا احیاء
اسلام آباد ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برٹش ایرویز نے آج کہا کہ وہ آئندہ سال جون میں پاکستان کو پروازوں کا 10 سال کے تعطل کے بعد احیاء کرے گا جس کی وجہ سے اس علاقہ کی صیانت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے تھے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ ولیمس نے اس کا انکشاف کیا۔