ٹی وی چیانل کے دفتر پر مظاہرہ ،بجرنگ دل کارکن گرفتار ، راجہ سنگھ کا احتجاج

حیدرآباد ۔ یکم جولائی ( سیاست نیوز) ٹی وی مباحثہ میں تلگو فلم ڈائرکٹر کی جانب سے ہندو بھگوان سے متعلق غلط بیانی کے خلاف آج بجرنگ دل کارکنوں نے بنجارہ ہلز میں ایک تلگوٹی وی چیانل کے دفتر پر دھرنا منظم کیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلگو فلم ڈائرکٹر کے مہیش نے ٹی وی نیوز چیانل میں مباحثہ کے دوران غلط بیانی کی تھی جس کے خلاف بجرنگ دل کارکنوں نے اعتراض کیا ۔ گرفتار شدہ بجرنگ کارکنوں کی مدد کیلئے گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ بنجارہ ہلزپولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس کے اس رویہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا ۔