نئی دہلی 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ، ٹی وی اینکر امرتا رائے سے عنقریب شادی کرینگے ۔ ایک چیانل کے بموجب کانگریس کے 67 سالہ جنرل سیکریٹری اپریل میں ٹی وی اینکر سے اپنے تعلقات کا اعتراف کیا تھا جبکہ دونوں کی قربت کی تصاویر سماجی نیٹ ورکنگ سائیٹ پر شائع کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہیں امرتا سے تعلقات کا اعتراف کرنے میں شکایت نہیں ہے۔ امرتا اور ان کے شوہر رضا مندی طلاق کی درخواست پہلے ہی پیش کرچکے ہیں ،جس کا فیصلہ ہوجانے کے بعد شادی کا اعلان کیا جائے گا، تاہم انہوں نے ذاتی زندگی میں دخل اندازی کی مذمت کی۔