حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) نیک نام پور علاقہ میں ایک ٹی وی آرٹسٹ کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ شخص پردیپ نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ پردیپ کی کل سالگرہ تھی اور اس کے مکان میں سالگرہ تقریب تھی ۔ پردیپ پیشہ سے ٹی وی آرٹسٹ تھا جو ٹی وی سیریلس میں کام کرتا تھا ۔ کل رات سالگرہ تقریب کے بعد میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا اور پولیس سمجھتی ہے کہ اس جھگڑے کے بعد ہی اس شخص نے انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق 21 اگست 2016 کے دن پردیپ نے درگا ریڈی عرف پوانی سے لو میاریج کیا تھا اور نارسنگی کے حدود نیک نام پورہ الکاپوری علاقہ میں مقیم تھا ۔ ان کے ہمراہ پردیپ کا ساتھی شراون بھی رہتا تھا ۔ نارسنگی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔