ٹی بی مرض کی تشخیص صرف 90 منٹ میں ممکن

نئی مشین کا افتتاح، ریاستی وزیر پرکاش پاٹل کا خطاب
شاہ آباد 27 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی بی مرض کی تشخیص صرف 90 منٹ میں ہوجائے گی۔ شرن پرکاش پاٹل (شاہ آباد شریف) ٹی بی مرض کی تشخیص کے لئے کم سے کم 3 مہینے تا 6 مہینے کی مدت درکار تھی۔ جس سے ٹی بی کے علاج میں کافی بڑی حد تک تاخیر ہوجاتی ہے اور مریضوں کو بڑی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا۔ اب یونیک ٹیسٹنگ کے ذریعہ صرف 90 منٹ میں ٹی بی کی تشخیص ہوپائے گی جس کے ساتھ علاج شروع کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر برائے طب شرن پرکاش پاٹل نے اس نئی مشین کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا اور بتایا کہ اس مشن کی قیمت 60 لاکھ روپئے ہے۔ ایسی مشین ٹی بی مریض کی تشخیص اور علاج کیلئے بہت ہی کارکرد ثابت ہوگی۔ ہندوستان بھر میں ایسی 30 مشینوں کو ہاسٹل میں رکھا جائے گا۔ کرناٹک کے 7 ہاسٹلوں میں ایسی مشینوں کو رکھا گیا ہے جس میں میسور، گلبرگہ، باگل کوٹ، داونگرہ اور بیلگاوی بھی شامل ہیں۔ پاٹل نے کہاکہ ریاست بھر میں 772 ، 60 لوگ ٹی بی مرض میں مبتلا ہیں۔ 2014 ء کے ریکارڈ کے مطابق 41-289 ٹی بی مریض زیرعلاج ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ادویات تیار کرنے والے شعبہ ادویات کو زائد منافع کے ساتھ فروخت کررہا ہے۔ اس پر نظر رکھی جائے گی۔ ریاستی وزیر برائے اطلاعات روشن بیگ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ادویات کو زیادہ منافع پر فروخت کئے جانے کو دو مہینے کے لئے ریاستی حکومت تمام سرکاری ہاسپٹلس میں جنریک ڈرگس کھولے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر میڈیکل اسٹورس میں یہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔