ٹی ایم سی کا بمپر ڈرا

ٹی ایم سی نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں واقع تمام شورومس میں 24 ستمبر تا 30 جنوری انعامی پیشکش کے سلسلہ میں آج بمپر ڈرا ایک کیلو سونا کا اعلان کیا ہے ۔ کسٹمرس 1000 اور اس سے زائد کی خریدی پر بمپر ڈرا میں حصہ لینے کے اہل تھے ۔ یکم فروری کو ٹی ایم سی بیگم پیٹ شوروم میں منعقدہ اس تقریب میں مسٹر جے سنتوش کمار منیجنگ ڈائرکٹر ٹی نیوز چینل مہمان خصوصی تھے ۔ مسز اوما امرناتھ ننگونوری چیرپرسن اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایم سی اور مسٹر چندر شیکھر چیرمین تروملا بینک کی موجودگی میں انہوں نے قرعہ اندازی کی ۔ مسٹر وی ناگراجو ساکن بیگم پیٹ کوپن نمبر 111606 ایک کیلو سونا کے حقدار قرار دئیے گئے ۔ اس کے علاوہ تین ترغیبی انعامات HAV الیکٹرانک سیف لاکر مالیتی 5990/- روپئے فی کس کوپن نمبرس 12420 ، 134047 ، 165807 کو ملے ۔۔

 

صنعتی شعبہ کی جانب سے بجٹ کا خیر مقدم
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سرکردہ صنعتکاروں اور سی آئی آئی نمائندوں نے مرکزی بجٹ 2017 کا خیر مقدم کیا ۔ صدر نشین سی آئی آئی تلنگانہ نوپیندر راؤ نے کہا کہ یہ ترقی سے مربوط بجٹ ہے جہاں دیہی شعبہ انفراسٹرکچر کے فروغ کو اہمیت دی گئی ۔ ونیتا ڈائلد نائب صدر نشین نے کہا کہ بجٹ توقع کے مطابق رہا ۔ بھارت بائیوٹیک کی جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر سچترا نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر لایا جاسکتا ہے ۔ مہیش دیسائی نے کہا کہ MSME اور برآمدات کے لیے یہ مثبت بجٹ ہے ۔ مہیش اگروال نے کہا کہ دیہی معیشت کو فروغ ملے گا ۔۔