حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : دھنتیراس کے موقع پر ٹی ایم سی نے حیدرآباد میں تمام ٹی ایم سی شورومس پر 9 نومبر خصوصی آفر کا اعلان کیا ، جس میں 10,000 روپئے اور زیادہ کی خریداری پر 5 خوش قسمت گاہک دھنتیراس خصوصی ڈرا میں 5 ڈائمنڈ نیکلسیس جیت سکتے تھے ۔ دھنتیراس خصوصی ڈرا 9 نومبر کو شب 12 بجکر 15 منٹ پر ٹی ایم سی بیگم پیٹ شوروم پر منعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی مسٹر سدھاکر راؤ ، ڈائرکٹر برانڈنگ آئی سی ایف اے آئی گروپ نے مسز اوما امرناتھ ننگونوری ، سی ایم ڈی ، ٹی ایم سی گروپ اور مسٹر چندراشیکھر ننگونوری ، چیرمین تروملا بینک کی موجودگی میں لکی کوپن نکالا ۔ 5 ڈائمنڈ نیکلس مالیتی ایک لاکھ روپئے فی کس کے ونرس میں کوپن نمبر 189 مسز جی پدماوتی ، کوپن نمبر 110 مسٹر شراون ، کوپن نمبر 896 مسٹر محمد رحمت خان ، کوپن نمبر 565 مسٹر ٹی سری رام اور کوپن نمبر 1334 مسٹر وی سری کانت ریڈی شامل ہیں ۔۔