ٹی ایم سی بمپر ڈرا

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : دیوالی ۔ دسہرہ کے موقع پر ٹی ایم سی نے اعلان کیا تھا ’ ٹی ایم سی کے ساتھ زندگی سنہری ہے ‘ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے تمام شورومس پر یہ پیشکش دستیاب تھی ۔ کم از کم 1000 روپئے کی خریداری پر 10 اکٹوبر تا 18 جنوری 2016 گاہکوں کو ایک ٹوکن دیا جائے گا اور وہ بمپر ڈراس میں ایک کیلو گرام سونا جیت سکیں گے ۔ بمپر ڈرا جمعرات 21 جنوری 7 بجے شام ٹی ایم سی بیگم پیٹ شوروم حیدرآباد پر ہوا ۔ مہمان خصوصی جسٹس ایل نرسمہا ریڈی سابق چیف جسٹس پٹنہ ہائی کورٹ نے مسز اوما امرناتھ ننگونوری صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایم سی اور مسٹر چندر شیکھر ننگونوری صدر نشین تروملا بینک کی موجودگی میں قرعہ نکالا ۔ ایک کیلو گرام سونا جیتنے والے کی تفصیلات : کوپن نمبر 27368 مسٹر جی کوٹیشور راو ٹڑی گڑپا وجئے واڑہ ۔ فون 8790287314 ۔ ترغیبی انعام : 3عدد ایچ اے وی الیکٹرانک سیف لاکر مالیتی فی کس 5990/- روپئے ۔ کوپن نمبرس : 142370 ، 80867 ، 78032 ۔۔