ٹی ایس ویدر موبائیل ایپ کا آغاز

حیدرآباد /29 جون ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے کہاکہ’ٹی ایس ویدر موبائیل ایپ ‘ کے ذریعہ موسم کے حال معلوم کیا جاسکتا ہے ۔ آج اس ایپ کی رسم اجراء کے بعد ایٹالہ راجندر نے کہا کہ این آئی سی کے تعاون سے تلنگانہ پلاننگ سوسائٹی نے یہ اپپ تیار کیا ہے ۔ ریاست کے تمام 863 موسمیات اسٹیشن سے ایپ تفصیلات پیش کرے گا ۔ آئندہ تین دن میں موسم کیسا رہے گا ایپ اس کی معلومات فراہم کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کا بھرپور استعمال کرکے موسمی حالت سے عوام کو آگاہ کرنے حکومت نے ایپ تیار کیا ہے جو 24 گھنٹے خدمات انجام دیگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایپ بارش ، گرمی ، تیز ہواؤں کے بارے میں تفصیل فراہم کرے گا ۔ گوگل سے TS Weather موبائیل اپ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔