نلگنڈہ /23 جون ( ذریعہ ای میل ) ڈاکٹر اے اے خان ریاستی نائب صدر و ضلع صدر نلگنڈہ تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائیز سرویس اسوسی ایشن نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائیز سرویس اسوسی ایشن کے ریاستی صدر جناب ایم اے فاروق کی زیر قیادت و نگرانی ایک معلوماتی کتابچہ کی اشاعت عمل میں لائی گئی جس میں حکومت ریاست تلنگانہ کی جانب سے اعلان کردہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے اسکیموں اسکالرشپس ، عوامی نمائندوں کے فون نمبرات ، مردم شماری ، دواخانوں کے پتہ 10 ویں پی آر سی سے متعلق جی اوز ، ایمرجنسی نمبرات ، اردو ، تلگو اور انگریزی اخبارات اور ٹی وی چیانلس کے فون نمبرات پتہ اور بہت ساری معلوماتی ضروری چیزوں کو اکھٹا کیا گیا ۔ آج اس کتابچہ کی رسم اجرائی پی ستیہ نارائنا ریڈی ضلع کلکٹر نلگنڈہ کے ہاتھوں ڈاکٹر اے اے خان ریاستی نائب صدر و ضلع صدر نلگنڈہ تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائیز سرویس اسوسی ایشن کے زیر قیادت رسم اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر پی وینکٹیشور مورتی ضلع صدر ٹی این جی اوز ، سرینواس مورتی ٹی جی اوز صدر ، ان کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائیز سرویس اسویس ایشن کے محمد خواجہ معین الدین اسوسی ایٹ صدر ، محمد محمود علی معتمد ایم اے علیم خازن ، نعمت اللہ بیابانی ، نائب صدر ایم اے پرویز شریک معتمد ایس کے علی پاشاہ شریک معتمد پرویز وسیم آرگنائزنگ سکریٹری محمد فضل پاشاہ آرگنائزنگ سکریٹری شریک رہے اور اس رسم اجرائی تقریب کو کامیاب بنایا۔ پی ستیہ نارائنا ریڈی ضلع کلکٹر نلگنڈہ نے اس معلوماتی Booklet کی ٹی ایس میسا کی جانب سے اشاعت پر اسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کی ہمت افزائی کی اور مبارکباد دی ۔