نلگنڈہ 18 جنوری (ای میل) حبیب محمد نائب صدر اور محمد علیم الدین پریس و پبلیسٹی سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائز سرویس اسو سی ایشن نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ، ڈاکٹر اے اے خان صدر کی قیادت میں ٹی یس میسا کی جانب سے سال نو ۲۰۱۵ء کے کیلنڈر کی اشاعت ہوئی، جسکی رسم اجراء جناب پی ستیہ نارائن ریڈی۔آئی اے یس۔ کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ نلگنڈہ کے بدست انکے کیمپ آفس میں لائی گئی۔ اس تقریب میں اسو سی ایشن کے عہدہ دار یم اے بشیرخان ورکنگ پریسیڈنٹ، یم ڈی خواجہ معین الدین اسو سی ایٹ پریسیڈنٹ، جنرل سیکریٹری محمد یوسف، محمد محمود علی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، خازن یم کے رفیع الدین، نائب صدور آغامصباح عالم، یم اے باسط، غلام صمدانی،حبیب محمد، یم اے علیم ، شریک معتمدین انجنیئر جنید ھاشمی، یس کے علی پاشاہ، سید انورالدین اور محمد علی، یم اے پرویز، آرگنائزنگ سیکریٹریز پرویز وسیم، محمد طاہر علی، محمدافضل پاشاہ، محمد اطہر پرویز ، آئی ٹی سیکریٹری احمد عبدالرحیم، ویمنس سیکریٹری محترمہ مہر النساء بیگم کے علاوہ جناب خواجہ قطب لدین موجود تھے۔ جناب پی ستیہ نارائن ریڈی۔آئی اے یس۔ کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ نلگنڈہ نے ٹی یس میساکے تمام عہدہ داروں کو سال نو کے کیلنڈر کی اشاعت پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر اے اے خان صدر ٹی یس میسا نے ضلع نلگنڈہ کے تمام ڈیویژنز میں خدمات انجام دینے والے ملازم سرکار سے اپیل کی کہ وہ اسو سی ایشن کے رکن بنیں اور سال نو کا کیلنڈر ٹی یس میسا کے دفتر نثار ہاسپٹل مریالگوڑہ روڈ مانیم چلکہ نلگنڈہ سے یا ٹی یس میسا کے کسی بھی عہدہ دار سے مفت میں حاصل کریں۔