ٹی آر ایس پارٹی کی شکست ضروری، کانگریس قائدین گنگارام اور مدن موہن کا خطاب

بچکندہ 7 اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارٹی کی شکست بے حد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار بچکنڈہ منڈل کے موضع بڑی دڑگی میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے اجلاس سے کانگریس پارٹی آئی ٹی سیل مدن موھن نے کیا۔ انہوں اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی علیحدگی سونیاگاندھی کی مرہون منت ہے جھوٹے وزیر اعلی کے چندر شیکھر کے دور اقتدار سے عوام بیزار ہوچکی ہے۔ انہوں نیکہا کہ برسراقتدار ٹی آر ایس انتخابات سے خوفزدہ ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار۔ناکامی کے خوف سے چیف منسٹر اپوزیشن پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے کہا کہ گذشتہ انتخابی منشور میں کے گئے وعدہ کیا کہ گھر گھر نوکری، مشن بھاگیرتا اسکیم کے ذریعے گھر گھر پینے کا پانی ،ایس ٹی ،ایس سی کے لیے تین ایکر زمین ،ڈبل بیڈروم ،مسلمانوں کے لیے 12 فیصد تحفظات دینے کا واعدہ فراموش کردیا۔مدن موہن نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کانگریس پارٹی اقتدار میں آئے گی، بے گھر افراد کے لیے 5 لاکھ کی منظوری، سالانہ 6 سیلنڈر مفت دیے جائیں گے۔گھر کے ہر فرد کے لیے 7 کیلو باریک چاول فراہم کئے جائںگے۔انہوں نے کانگریس پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا- سابقہ رکن اسمبلی گنگا رام ،آئی ٹی سیل مدن موہن نے پارٹی کا جھنڈا لہراتے ہوئے دڑگی موضع میں جھنڈا پنڈوگا کا اختتام کیا۔اس موقع سابق رکن اسمبلی گنگا رام نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر بلاک کانگریس صدر ، اقلیتی قائد کلیم پٹیل، حافظ غوث، سابقہ زیڈ پی ٹی سی ناگناتھ، سلطان، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔