ٹی آر ایس حکومت پر تلگو دیشم قائد ایم نرسمہلو کی تنقید

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : تلگو دیشم پارٹی کے سینئیر قائد ایم نرسمہلو نے آج الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی حالانکہ ریاست میں 220 کسانوں نے خود کشی کی ہے ۔ ضلع نلگنڈہ میں پارٹی کی بس یاترا میں حصہ لیتے ہوئے نرسمہلو نے کہا کہ ان کے پارٹی صدر چندرا بابو نائیڈو نے برقی کے امکانی مسئلہ کو محسوس کرتے ہوئے بہت پہلے برقی خریدی کی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کے سی آر نے برقی خریدی کے لیے کوئی اقدام کیوں نہیں کی