جڑچرلہ 3 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت آج اقتدار میں آکر ایک سال ہوچکا ہے لیکن آج ایک نوجوان کو بھی سرکاری ملازمت دلانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ انھوں نے گزشتہ انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں میں سے زرعی کسان، غریب عوام کے لئے ڈبل بیڈ روم منظور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن اقتدار میں آکر ایک سال مکمل ہوچکا ہے آج تک بھی ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے۔ ڈاکٹر ملو روی تلنگانہ ریاست کانگریس پارٹی خصوصی نمائندہ سابق رکن اسمبلی جڑچرلہ نے مقامی ایم پی ڈی او دفتر کے سامنے مواضعات کنٹراکٹ فلیٹ آخر گزشتہ 18 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں، احتجاج میں اپنی پارٹی کی جانب سے بھرپور تائید کا اعلان کیا۔ تلنگانہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ چیف منسٹر نے انتخابات سے قبل اقتدار میں آتے ہی ہر گھر سے ایک فرد کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن آج ان تمام وعدوں کو بھول کر تلنگانہ کے عوام سے من مانی کرتے ہوئے حکومت چلارہے ہیں۔ ضلع محبوب نگر میں دو وزراء رہ کر بھی غریب زرعی کسانوں کو کچھ بھی فائدہ حاصل نہیں ہورہا ہے۔ ان کی حکومت میں آتے ہی صرف ایک سال میں محبوب نگر ضلع میں کسان خودکشی کرلئے ہیں۔ ان گھر والوں کو بھروسہ دینے والا کوئی بھی نہیں ہے۔ ان دونوں وزراء بھی ناکام ہوچکے ہیں۔ مسلم اقلیت کو تعلیم اور روزگار میں 12 فیصد تحفظات دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ اس موقع پر غوث ربانی سابق وقف بورڈ چیرمین محبوب نگر، خواجہ فریدالدین، سید منہاج الدین، جے ڈی ستانندم سابق ایم پی پی جڑچرلہ، شیخ حبیب، محمد وسیم، ایم اے قیوم، سید اقبال، لیتا، جی یادیا، سدرشن گوڑ، بوکا وینکٹیشم اور دیگر موجود تھے۔