ٹی آر ایس ایم پی سمن کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والے دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) ٹی آر ایس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بی سمن کے مکان پر حملہ کرنے والے دو افراد کو پولیس بنجارہ ہلز نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ وجیتا اور 29 سالہ ایم شنکر کی پولیس نے نشاندہی کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ افراد سمن کے مکان پر حملہ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔