ٹی آرایس میں شمولیت

نارائن 4 ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دامر گدہ منڈل میں آج 550 کانگریس ‘ تلگودیشم اور بی جے پی کے کارکنوں نے ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نارائن پیٹ ٹی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ موضع لوکرتی (دامرگدہ منڈل) میں ایک اجلاس بیم ریڈی صدر منڈل ٹی آر ایس کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نے مہمان خصوصی کے طو ر پر شرکت کی ۔ منڈل دامر گدہ کے مواضعات دامر گدہ ‘ پیڈم پلی ‘ گڈریٹ پلی ‘ اناساگر ‘ لنگاریڈی پلی ’ کانکری ‘ گڈی منکا پلی کے کانگریس تلگودیشم اور بی جے پی کے 550 کارکنوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔