تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کی وزیر داخلہ اور وزیر تعلیم سے نمائندگی
نظام آباد :22؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے وفد نے منسٹر کوارٹر حیدرآباد میں وزیر داخلہ محمدمحمود علی سے دوسری مرتبہ ملاقا ت کرتے ہوئے بتلایا کہ TRT-2017اردو میڈیم کی 900 مخلوعہ جائیدادوں میں صر ف 347 جائیدادوںپر ہی تقررات ہورہے ہیں ماباقی 553 جائیدادوں پر تقررات کا عمل نہیں ہوگا۔ دراصل مختلف زمروں میں موجود یہ 553 مخلوعہ جائیدادوں پراس زمرہ کا کوئی امیدوار دستیاب نہیں ہے اس سلسلہ میں یہ553 مخلوعہ جائیدادوںکو عام زمرے (DERESERVE) میں تبدیل کرتے ہوئے میرٹ کے اساس پر دستیاب امیداواروں کے زریعہ جلد ازجلد تقررات کرتے ہوئے تمام 900 جائیدادوں کو بھرتی کریں۔سابقہ 2006,2002,2001,1998,1996میں تلنگانہ اسٹیٹ اینڈ سب آرڈننٹ سرویس رول22(2)(h) کے تحت مختلف زمروں میں موجود جائیدادوں پر دستیاب امیدوار ناہونے کی وجہ سے ان جائیدادوں کو عام زمرے میں تبدیل کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر تقررات کئے گئے ہیں۔اسی طرح TRT-2017اردو میڈیم کی 553 مخلوعہ جائیدادوں کو بھی میں عام زمرے میں تبدیل کردیں تو مستحق و اہل امیدواروں کوفائدہ ہوگا جس سے سرکاری اردومدارس میں زیرتعلیم طلباء بہتر تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔ ساری تفصیلات پر مبنی ایک فائل محمد محمودعلی کو سپر د کی گئی جس کی تصدیق کے بعد اس فائل کو وزیر تعلیم کو بھیج دیا گیا۔بعد ازاں وزیر تعلیم جناب گنتاکنڈلا جگدیش ریڈی صاحب سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے وفد نے انھیں وزیرتعلیم کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے TRT-2017اردو میڈیم کی 553 مخلوعہ جائیدادوں کو عام زمرے (DERESERVE) میں تبدیل کرنے کی نمائندگی کی ۔اور یہ بات بھی ذہن نشین کروائی گئی کہ وزیر اعلی جناب چندراشیکھر رائو صاحب نے ایوان اسمبلی 2017 میں وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ تمام 900 مخلوعہ جائیدادوں کو بھرتی کردیں گے۔ قابل غور بات یہ رہی کہ وزیر تعلیم کا عہدہ حاصل کرنے سے قبل ہمارا مسئلہ ان تک پہنچا د یا گیا ۔ انھوں نے بھی اردو ااساتذہ کے مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر محمد معزالدین، محمد قمر حسین،محمد زیشان ، محمد صغیر، عبدالواجد،احمد پاشاہ ،شیخ فاروق، اکبر خان ، محمد خالد، محمداحمد سنڈکے، محمد ظہیر، محمد ارشدو قابل احترام لڑکیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔