ٹی آر ایس کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

سدی یپٹ /19 مئی ( ذریعہ ای میل ) 2014 کے عام انتخابات میں نئی ریاست تلنگانہ سے 119 کے منجملہ 63 حلقہ اسمبلی جات سے ٹی آرایس امیدواروں کی اور لوک سبھا کے 17 نشستوں میں سے 11 نشستوں پر ٹی آرایس پارٹی کے امیدواروں کیک شاندار کامیابی پر سلطان محمد عارف اقبال ٹی آر ایس گلف اووسیز سکریٹری نے سعودی عرب میں مقیم تمام تلنگانہ عوام کی جانب سے تمام کامیاب امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کی اور شیرین تقسیم کی ۔ تلنگانہ تحریک کے روح رواں جناب کے سی آر سے اپنی نیک توقعات کا اظہار کیا ۔ اس پر مسرور جشن میں محمد مقبول علی ، نادر شاہ ، غلام حسین ، محی لادین ، محمد محمود ، حنیف ، الیاس ، اجئے ، سرینواس ، نریتا ، لکشمن و دیگر تلنگانہ این آر آئی موجود تھے ۔