گمبھی راؤ پیٹ کے ماہر سیاستداں ملوگاری نرسا گوڑ بی جے پی میں شامل
گمبھی راؤ پیٹ۔/10 اکٹوبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ کے ماہر سیاستداں و سابق زیڈ پی ٹی سی رکن گمبھی راؤ پیٹ ملوگاری نرسا گوڑ بالآخر آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ واضح رہے کہ ملوگاری نرسا گوڑ کا شمار حلقہ میں مشہور سیاستدان کے طور پر کیا جاتا ہے جو سابق میں زیڈ پی ٹی سی رکن ، سرپنچ گمبھی راؤ پیٹ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ایک پہچان بنالی تھی جو تلنگانہ تحریک میں شامل ہوکر کئی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کے حامیوں میں شامل ہوگئے تھے جو چند سال سے پارٹی کیڈر میں ہوئی ناانصافیوں کے خلاف گزشتہ ماہ ہوئے یلاریڈی پیٹ میں پارٹی قائدین وکارکنوں کے اجلاس میں پارٹی کی جانب سے انہیں اکثر نظر انداز کردیا جاتا۔ اس طرح کی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس وقت ریاستی وزیر بھی اس جلسہ میں موجود تھے۔ اس طرح کی ناراضگی کے بعد انہوں نے بالکلیہ طور پر پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ اور وہ بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے حلقہ اسمبلی سرسلہ کا پارٹی ٹکٹ مانگا تھا جس پر پارٹی کی جانب سے انہیں ٹکٹ کی پیشکش بھی کئے جانے کی اطلاعات بھی عام ہیں اور ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کے خلاف بی جے پی میں شامل ہوتے ہوئے آج کریم نگر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران امیت شاہ کی قیادت میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ملوگاری نرسا گوڑ علاقہ میں ایک منفرد قسم کی پہچان رکھتے ہیں۔ ہر مقام پر ان کے حامی موجود ہیں جس کی وجہ سے ان کے بی جے پی ٹکٹ پر مقابلہ کرنے کی وجہ سے ٹی آر ایس کے ووٹ بھاری تعداد میں کٹ جانے کا قوی امکان ہے۔