آتماکور میں تہنیتی تقریب سے رکن اسمبلی رام موہن ریڈی کا خطاب
آتماکور ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوبارہ بھاری اکثریت سے رکن اسمبلی مکتھل منتخب ہونے پر آتما کور آمد کے موقع پر سائی تروملا فنکشن ہال میں تہنیتی تقریب ہوئی جس میں رام موہن ریڈی کی آمد پر زبردست آتش بازی کی گئی ۔ بڑی ریلی کے ساتھ تقریب اسٹیج پر لایا گیا ان کو تہنیت پیش کرنے والوں میں آتما کور منڈل کے صدر روی کمار یادو ان کی اہلیہ گائتری ، منڈل کے قائدین ٹی آر ایس پارٹی ، اردو جرنلسٹ فورم ، اقلیتی قائدین ٹی آر ایس ، مذہبی سماجی قائدین ، ٹی آر ایس وی ، سابق سرپنچوں ، ایج پی ٹی سی ، سابق وارڈ ممبرس ، پارٹی قائدین اور کارکنوں ، یوتھ لیڈرس نے گلپوشی اور شال پوشی کی مٹھائی پیش کی سب کیلئے طعام نظم تھا ۔ اس تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے رکن اسمبلی مکتھل رام موہن ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی کاوشوں اور تلنگانہ عوام کے تعاون ، ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کی سخت محنت سے ان کو کامیابی ملی ۔ یہ کامیابی ان کی نہیں ہے بلکہ کارکنوں اور تلنگانہ عوام کی ہے جنہوں نے آندھرا قائدین کے دھوکہ سے تلنگانہ ریاست کو بچایا اور تلنگانہ کے چیف منسٹر پر بھروسہ کرتے ہوئے دوسری میعاد کیلئے منتخب کیا ۔ میں تمام قائدین اور کارکنوں ، رائے دہندوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کے تعاون سے کامیابی ملی ہے ۔ اب وہ حلقہ اسمبلی مکتھل کو مثالی حلقہ میں تبدیل کریں گے ۔ یہاں کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں گے ۔ ان کے والد آنجہانی نرسی ریڈی کے خواب کو پورا کریں گے ، حلقہ کو مثالی بنائیں گے ۔ اس موقع پر ایم پی پی سریندھر گوڑ ، پی اے سی سی چیرمین کرشنا مورتی ، روی کمار یادو ، کواپشن ممبر سراج احمد ، حافظ عبدالمقتدر فیضی ، حافظ محمود نظامی ، حافظ امیر ریاض علی ٹی آر ایس وی ، جمال الرحمن ، انیل کمار گوڑ ، محمود جورایل ، محمودہ بیگم ، ایم پی ٹی سی ، وینکٹ نرسمہو ، محمد غیاث الدین ، ابراہیم ، خواجہ پیر ، عبدالقدیر انور ، اقبال ، مجیب الرحمن ، راما کرشنا ، ویرا شالنگم ، پارٹی قائدین اور دیہاتوں کے قائدین اور کارکنوںکی بڑی تعداد موجود تھی ۔ رکن اسمبلی کو تہنیت پیش کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔