گمبھی راؤ پیٹ /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ میں آج تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رکنیت سازی مہم کا آغاز عمل میں آیا۔ پارٹی قائدین و کارکن نے آج یم پی ٹی سی کملاکر کی قیادت میں حلقہ ایم پی ٹی سی I اور عوام سے رجوع ہوکر پارٹی کے رکنیت سازی سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے پارٹی میں رکنیت دلوائی ۔ اس موقع پر پارٹی قائدین محمد محبوب علی ، احمد ، ولایت ، ڈاکٹر بالراج وغیرہ موجود تھے ۔