کوبیر(ضلع عادل آباد) ۔16فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم جاری ہے ‘ ٹی آر ایس قائدین نے کہا کہ کوبیر منڈل کے عوام نے پوری ایمانداری سے اپنا قیمتی ووٹ ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں دے کر ٹی آر ایس کو زبردست اکثریت حاصل ہوئی جس کے نتیجہ میں کوبیر منڈل کے زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی پی ‘ ایم پی ٹی سی سیز اور سرپنچس ٹی آر ایس کے منتخب ہوئے ۔ حکومت تلنگانہ بھی عوام کے فلاح و بہبودی کیلئے کوشاں ہے ۔علاوہ ازیں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے قیام کے بعد عوام کیلئے کئی فلاحی اسکیمات جاری کئے ۔