جگتیال 16 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آر ایس حکومت سیکولر ہے ۔ مسلمان ٹی آر ایس میں شامل ہوتے ہوئے اپنا حق حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار ٹی آر ایس ریاستی مائناریٹی سیل سکریٹری سید عبدالعلیم نظام آباد نے گذشتہ شام مدینہ فنکشن ہال جگتیال میں مائناریٹی حلقہ میں ٹی آر ایس رکنیت سازی جلسہ کو بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے جو بھی مسائل ہیں اس کو رکن پارلیمنٹ تک پہنچایا جائے گا اور وقت لیکر خود رکن پارلیمنٹ مسلمانوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے آئیں گے ۔ انہوں نے مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ سرکاری اسکیمات سے استفادہ کریں۔ ڈاکٹر سنجے کمار حلقہ انچارج نے بھی مخاطب کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ جگتیال میں ٹی آر ایس کیڈر کمزور ہونے کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا ہوا ہے ۔ اس موقع پر جامع مسجد صدر بسم اللہ خان کی جانب سے مرکزی کمیٹی دفتر ملت اسلامیہ کی عمارت کیلئے 5 لاکھ روپیوں کیلئے فنڈس کی منظوری کیلئے ڈاکٹر سنجے کمار تحریری یادداشت حوالے کرنے پر انہو ںنے اندرون ایک ماہ فنڈ منظور کروانے کا تیقن دیا ۔