ٹی آر ایس کی جانب سے ہر دیہات میں 3 تا 4 نامزدگیاں داخل

نظام آباد :10؍ جنوری ( محمد جاوید علی)گرام پنچایت انتخابات پہلے مرحلہ کی رائے دہی کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کے آخری روز آرمور ڈیویژن میں بڑے پیمانے پر پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی تھی اور ٹی آرایس کی جانب سے ہر دیہات میں 3تا 4 افراد نامزدگیاں داخل کی ہے ۔ پہلے مرحلہ کی رائے دہی 177 گرام پنچایتوں کیلئے510افراد نے نامزدگی داخل کی ہے ۔جبکہ وارڈ ممبروں کیلئے 1746 وارڈوں کیلئے 1334افراد نے نامزدگی داخل کی ہے ۔ اسمبلی کے انتخابات کے بعد منعقدہ گرام پنچایت انتخابات میں اقتدار حاصل کیلئے ٹی آرایس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتیں بھی کوشاں ہے ۔ نہ صرف سیاسی قائدین بلکہ دیہی سطح پر مشہور افراد نے اپنی قسمت کا فیصلہ آزمانے کیلئے گرام پنچایت انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ان گرام پنچایت انتخابات میں برسراقتدار جماعت کے اراکین اسمبلی اپنے حامیوں کو منتخب کیلئے مصروف نظرآرہے ہیں بلامقابلہ کامیاب بنانے کیلئے بھی کوشاں ہے ۔ برسراقتدار جماعت کے قائدین کے درمیان صلح کے ذریعہ منتخب کرانے کیلئے مصروف نظر آرہے ہیں ۔ سماجی طبقات کی بنیاد پر ریزرویشن کے تحت موقع حاصل ہونے کی بناء پر چند افراد حتی الممکن کوشش کررہے ہیں اور ان جگہ پر ایک سے زائد افراد مقابلہ میں ہونے کی صورت میں ان افراد کو صلح کراتے ہوئے انہیں منتخب کرنے کیلئے اراکین اسمبلی دلچسپ نظر آرہے ہیں اور پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کیلئے بھی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد دیہی سطح پر منعقد گرام پنچایت انتخابات کے باعث ضلع میں انتخابی ماحول سرگرم نظر آرہا ہے ۔