سنگاریڈی ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب شیخ وسیع الدین سکریٹری شعبہ نشر و اشاعت یونائیٹڈ مسلم کونسل سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب یونائیٹڈ مسلم کونسل ( یو ایم سی ) سنگاریڈی کا ایک اجلاس حافظ و قاری جناب محمد عبدالرزاق سرپرست اعلی اور حافظ و قاری جناب محمد عبدالقیوم صدر یونائیٹڈ مسلم کونسل سنگاریڈی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں دیگر مسائل کے علاوہ حلقہ پارلیمنٹ میدک کے ضمنی انتخابات کا مسئلہ بھی زیربحث رہا ۔ تمام سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور و تیقنات اور امیدواروں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اراکین کونسل سے مشورہ حاصل کرنے کے بعد بااتفاق آراء ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی کی تائید و حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹی آر ایس حکومت نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے مسلمانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے اقدامات کرنے اور سیکولرازم کو فروغ دینے کا وعدہ کیا ۔ چنانچہ یونائیٹڈ مسلم کونسل سنگاریڈی ٹی آر ایس پارٹی کی تائید کا اعلان کرتی ہے ۔ اجلاس میں شیخ عارف الدین ، مفتی محمد اسلم ، سلطان قاسمی اور دیگر عہدیداران و اراکین کونسل نے شرکت کی ۔