منچریال میونسپل کمشنر مسرز ایم وسندھرا کی نگرانی میں وارڈ 20اور 21 میں ٹی آر ایس کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ مسٹر انیل کمار کو وارڈ 20 کا انچارج بنایا گیا ۔ صدر کیلئے راجندر نائب صدر محمد یوسف سکریٹری پیرا رام لال ‘ جوائنٹ سکریٹری رمیش گوڑ اور خازن کیلئے راجو کو نامزد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں نائب صدر نشین مسٹر این شنکر ‘ ٹیآر ایس قائدین پی راجیا ‘ ٹی تروپتی کے علاوہ نوجوانوں و کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔