ٹی آر ایس کا رکنیت سازی پروگرام

کوڑنگل۔ /21فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں بڑے پیمانے پر ٹی آر ایس کے رکنیت سازی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ٹی آر ایس قائد و سابق رکن اسمبلی مسٹرگروناتھ ریڈی کی موجودگی میں مختلف مقامات سے وابستہ نوجوانوں نے گزشتہ روز ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی جنہیں مسٹر گروناتھ ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہناکر خوش آمدید کیا اور پارٹی میں شامل کرلیا۔ اس پروگرام میں سرکردہ قائدین مسرز جگدیشور ریڈی، وشنووردھن ریڈی، جیا تیر تھا چاری وغیرہ نے حصہ لیا۔