ٹی آر ایس کارکن جھلس جانے پر شریک دواخانہ

حالت تشویشناک، خودکشی کا شبہ ، پولیس مصروف تحقیقات

نظام آباد:3؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آرایس سینئر سرگرم کارکن صلاح الدین آج بری طرح جھلسی ہوئی حالت میں سرکاری دواخانہ میں پائے جانے کی اطلاع کے ساتھ سینکڑوں ٹی آرایس کارکن یہاں پہنچ گئے اور ذرائع ابلاغ کو اطلاع ملتے ہی یہاں پہنچ کر دریافت کرنے کی کوشش کی گئی تو اس واقعہ کو حادثاتی طور پر پیش آنے والے واقعہ میں تبدیل کردیا گیا جبکہ صلاح الدین کو دیکھنے کے بعد واضح طور پر خودکشی کرنے کی کوشش ظاہر ہورہی ہے صلاح الدین کے سر کے بال ، چہرہ ، چھاتی ،پیٹھ اور ہاتھوں کے انگلیاں بری طرح جلی ہوئی ہے جبکہ ٹی آرایس کے کارکن کی جانب سے یہ بتایا جارہا ہے کہ صلاح الدین سیکل موٹر پر جارہے تھے اور اس کے ہاتھ میں پٹرول کی بوتل تھی اور یہ بوتل بسٹ ہونے کی وجہ سے صلاح الدین حادثاتی طور پر بری طرح زخمی ہوگئے ۔ صلاح الدین کے ساتھ کون تھا اور اس کی موٹر سیکل کہاں ہے اس بات کا کسی کو بھی علم نہیں ہے صلاح الدین 10تا 12 سال سے ٹی آرایس پارٹی سے وابستہ ہے اور تحریک سے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور گذشتہ چند دنوں سے معاشی بحرانی کا شکار تھے اور کئی مرتبہ اپنی معاشی بحرانیوں کا ذکر اپنے ساتھیوں سے بھی کیا تھا اوررکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا کے ہر پروگرام میں شریک رہتے تھے اور رکن اسمبلی سے اپنی بحرانی کا ذکر بھی کیا تھا اور رکن اسمبلی معاشی طور پر کوئی فائدہ نہ پہنچایا بلکہ ہمیشہ انہیں ہنستے ہوئے ٹال دیا جس کی وجہ سے کئی دنوں سے بیروزگار ہے صلاح الدین شادی شدہ اور تین بچے بھی ہے جس کی وجہ سے معاشی بحرانیوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتے جارہا تھا ٹی آرایس اقتدار میں آنے کے بعد کارکنوں کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کی قوی امید لگائے ہوئے تھے لیکن چار سال کا وقفہ گذرنے کے باوجود بھی انہیں کسی طرح کی معاشی امداد حاصل نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کرنے کا شبہ ظاہر ہورہا ہے ۔ صلاح الدین 80 فیصد جھلس جانے کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے اس با ت کی اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی گنیش گپتا فوری ڈاکٹروں سے بات چیت کی اور انہیں ابتداء میں خانگی دواخانہ ہوپ ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری حیدرآباد منتقل کیا رکن اسمبلی کے پرسنل اسسٹنٹ دواخانہ پہنچ کر ایمبولنس طلب کرتے ہوئے صلاح الدین کو افراد خاندان کے ہمراہ علاج کیلئے حیدرآباد روانہ کیا اور علاج کیلئے مالی امداد بھی فراہم کی ٹی آرایس کارکن صحافیوں کے ساتھ طرح طرح کے سوالات کرتے ہوئے پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے تھے حقیقت تو یہ ہے کہ معاشی بحرانیوں کا شکار صلاح الدین خودکشی کرنے کا شبہ ظاہر ہورہاہے پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔