میدک ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی ٹی آر ایس و صدرنشین بلدیہ کی صدارت میں ٹی آر ایس کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں بلدی ضلع میدک 22 ، 21 ، 20 میں ٹی آر ایس کے استحکام کیلئے جدید کمیٹی کا قیام عمل میں آیا ہے جس میں پارٹی کے انچارج قائدین مسرز بالاگوڑ ، پی وشنودھن ریڈی ، درگیا ، ایم وشنودرھن کی شرکت ہوئی ۔ اس موقع پر متفقہ طور پر مذکورہ بلدی حلقوں کے انتخابات عمل میں آئے ۔ وارڈ 20 کیلئے بحیثیت صدر مسٹر رویندر ، جنرل سکریٹری کی حیثیت سے مسٹر بھکشاپتی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس طرح وارڈ 21 میں صدر کیلئے بالراج ، جنرل سکریٹری کیلئے مسٹر سدھاکر ، یوتھ صدر کیلئے ناگراج ، وراڈ 22 میں صدر کیلئے مسٹر سید منیر ، جنرل سکریٹری کیلئے ایئر شنکر کا انتخاب عمل میں آیا ۔ مسٹر ملکارجن گوڑ نے نو منتخب قائدین کو گھر گھر پہونچ کر ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے واقف کرواتے ہوئے پارٹی کی گرفت مضبوط کرنے کی تلقین کی ۔ اس اجلاس میں پارٹی قائدین مسرز ایم گنگادھر ، سید صادق ، اے کرشنا ریڈی ، بٹی سلوچنا ، جی کشن ، ایشودہ ، کرشنا گوڑ ، مایا ملیشم ، رمیش بھی موجود تھے ۔